انٹرٹینمنٹ

مندنا کریمانی نے سلمان خان کی تعریف کے پُل باندھ دیئے

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ٹی وی کے متنازعہ پروگرام بگ باس 9میں شرکت کرنے والی ایرانی اداکارہ و ماڈل مندنا کریمانی نے کہا ہے کہ جب سلمان خان میری حمایت میں کھڑے ہوئے تو مجھے بہت خوشی ہوئی۔بالی ووڈ ہنگامہ ڈاٹ کام کو انٹرویو دیتے ہوئے مندنا کریمانی نے کہا کہ سلمان خان بہت ہمدرد انسان کے طور پر جانے جاتے ہیں ،وہ ہمیشہ سبھی کی سپورٹ کرتے ہیں وہ بہت ہی شریف آدمی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی کسی خاتون کے ساتھ کچھ غلط ہو تو وہ ضرور اس کی حمایت میں آواز اٹھاتے ہیں،سلمان خان واقعی میں’رئیل ہیومن ‘ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close