انٹرٹینمنٹ

امریکی بھی ماہرہ خان کے فین ہو گئے

پہلے پاکستانیوں کو اپنامتوالا بنایا، پھر بھارت میں اپنی مثبت کارکردگی سے شہرت و عزت پائی اب ایک سروے کے مطابق امریکیوں کے دلوں پر بھی راج کرنے والی شخصیت کوئی امریکی فنکار نہیں بلکہ پاکستانی فنکارہ ماہرہ خان ہیں۔

یوٹیوب چینل فوموڈیلی کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو میں 6 امریکیوں نے اپنی پسندیدہ پاکستانی اداکارہ کا انتخاب کیا۔ اس سیگمنٹ کا نام ”لائک دیم اور ان فالو “ رکھا گیا جس میں یہ لوگ اداکاراﺅں کے انسٹاگرام اکاﺅنٹس دیکھ کر اس بات کا فیصلہ کر رہے تھے کہ عائزہ خان، مہوش حیات خان، ماہرہ خان، صنم بلوچ اور ماورا حسین میں سے سب سے اچھی اداکارہ کون ہے ؟

رپورٹ کے مطابق عائزہ خان انہیں کافی شاہانہ مزاج کی حامل لگیں ، کچھ نے انہیں خوبصورت شہزادی بھی کہا ۔ان کو یہ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ عائزہ کے مداحوں کے پاس ان کی ہر تصویر کیسے موجود ہوتی ہے جبکہ اداکارہ کا اپنا کائی انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر موجود نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close