انٹرٹینمنٹ

کبھی غلطی سے بھی بھارتی اداکارہ الینا ڈی کروز کا نام انٹرنیٹ پر سرچ نہ کریں کیونکہ۔۔۔

ممبئی: بالی وڈ حسینہ الینا ڈی کروز کو تو آپ ضرور جانتے ہوں گے اور ہو سکتا ہے ان کے پرستار بھی ہوں۔ یہاں تک تو بات ٹھیک ہے لیکن اگر آپ انٹرنیٹ پر اُن کی تلاش بھی کرتے ہیں تو اس کام سے گریز کرنا ہی بہتر ہے کیونکہ اس کا نتیجہ آپ کے لئے بہت خطرناک ہو سکتا ہے۔ جی ہاں، اس حسینہ کی انٹرنیٹ پر سرچ آپ کو بآسانی سائبر مجرموں کے چنگل میں پھنسا سکتی ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق انٹرنیٹ سکیورٹی کمپنی مکیفی کی جانب سے سال کی خطرناک ترین سلیبرٹیز کی فہرست جاری کی دی گئی ہے اور اس فہرست میں بھارت کی خطرناک ترین سلیبرٹی الینا ڈی کروز قرار پائی ہیں۔ اس اداکارہ کی تصاویر اور نام کو استعمال کرتے ہوئے سائبر کرمنل بڑے پیمانے پر انٹرنیٹ صارفین کو مشکوک ویب سائٹوں کی جانب لیجانے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔ ان مشکوک ویب سائٹوں پر جانے والے صارفین کا پرائیوٹ ڈیٹا چوری کر لیا جاتا ہے اور اکثر اوقات حساس نوعیت کی معلومات چوری ہونے پر صارفین کو بھاری مالی نقصان اور بلیک میلنگ کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

گزشتہ سال بھارت کے خطرناک ترین سلیبرٹیز کی لسٹ میں کامیڈین کپل شرما کا نام سرفہرست تھا۔ اس سال کی فہرست میں الینا پہلے نمبر پر آ گئی ہیں۔ عالمی سطح کی بات کی جائے تو امریکی ماڈل کم کارڈاشین پہلے نمبر پر ہیں۔

انٹرنیٹ سکیورٹی کمپنی مکیفی کی جانب سے اس موضوع پر ہر سال ایک تفصیلی تحقیق کے بعد فہرست مرتب کی جاتی ہے اور رواں سال اس سلسلے کی بارہویں فہرست شائع ہوئی ہے۔ دیگر مشہور شخصیات جن کی تصاویر او رناموں کو مشکوک اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ویب سائٹیں استعمال کررہی ہیں ان میں نومی کیمبل، کم کارڈاشین کی بہن کورٹنی کارڈاشین، اڈیلے اور کیرولین فلیک شامل ہیں۔ اسی طرح کم سیٹنی، برٹنی سپیئرز اور فرنی مکین کے نام بھی انٹرنیٹ صارفین کو لبھانے کے لئے استعمال کئے جارہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close