انٹرٹینمنٹ

دنیا کے امیر ترین چائلڈ اسٹارز

بچپن بے شک زندگی کا سب سے خوبصورت حصہ ہے کیونکہ آپ کے سر پر کوئی بوجھ نہیں ہوتا، نہ کشیدگی، نہ کو ئی متحرک زندگی اور یقینی طور پر آپ کیریئر کے خدشات سے بھی انجان ہوتےہیں۔ زیادہ تربچےیہ بھی نہیں جانتے کہ کیریئر کا مطلب کیا ہے لیکن کچھ غیر معمولی بچوں کو ان کے بچپن کی ابتدا سے ہی ایک ٹھوس بنیاد حاصل ہوتی ہے۔ وہ اس معاملے میں کافی خوش قسمت واقع ہوئے ہیں۔ آئیے آج کچھ چائلڈ ایکٹرز سے آپ کا تعارف کراتے ہیں، جن پر قسمت کی دیوی شروع سے ہی مہربان ہے۔اس لئے کہتے ہیں کہ صدق دل سے محنت کرنے والے نوجوان ہی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں ۔

جیڈن اسمتھ

دنیا کے امیر ترین چائلڈ اسٹارز

جیڈن اسمتھ، جن کی عمر19سال ہے، اس وقت سب سے امیر ترین چائلڈ آرٹسٹ ہیں۔ اپنے والد وِل اسمتھ کےنقشِ قدم پر چلتے ہوئےجیڈن بھی اداکار، موسیقار اور یپرمیوزک سنگر بنے ہیں۔ انہوں نے2006ء میں فلم ’دی پرسوئٹ آف ہیپی نیس سےاپنے ایکٹنگ کیریئر کی ابتدا کی۔ فلم میں اپنی ناقابل یقین اداکاری پر انھوں نے ایم ٹی وی ایوارڈ جیت لیا۔ اپنی دو بلاک بسٹر فلموںمیں انہوں نے اپنے والد کے مقابل اداکاری کے جوہر دکھائے۔

اتناہی نہیں بلکہ لیجنڈری اداکار جیکی چن کی سپر ہٹ فلم’دی کراٹے کڈ‘میں بھی آن اسکرین آئے۔ ان کے اثاثوں کی مالیت 8ملین ڈالر ہے۔جیڈن اسمتھ نے موسیقاری اور ریپ میوزک میں بھی سب سے زیادہ شہرت حاصل کی، وہ اپنے والد ول اسمتھ کو اپنا آئیڈیل قرار دیتے ہیں۔

ولو اسمتھ

دنیا کے امیر ترین چائلڈ اسٹارز

امریکی شہر لاس اینجلس میں2000ء میں پیدا ہونے والی ولو اسمتھ اداکارہ، گلوکارہ اور رقاصہ کے طور پر امریکی ٹین ایجرز کی پسندیدہ فنکارہ ہیں۔ جیڈن اسمتھ کی چھوٹی بہن ولو اسمتھ نے 2007ء میں ’’آئی ایم لیجنڈ‘‘ سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا۔ اسی سال ایک اور ہٹ فلم’’Kit Kittredge: An American Girl‘‘ان کے حصے میں آئی، جس میں انہوں نے ‘بہترین ینگ آرٹسٹ کا ایوارڈ جیتا۔

اداکاری کے تین کامیاب سال گزارنے کے بعد انہوں نے گلوکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔2010 ء میں ان کاپہلا گانا’’Whip My Hair‘‘ نشر ہوا،جس سے صحیح معنوں میں ان کی صلاحیتوں کو تسلیم کیا گیا۔2015ء میں انہوں نے اپنا پہلا میوزک البم جاری کیا۔

روون بلینکارڈ

دنیا کے امیر ترین چائلڈ اسٹارز

گلیمرس امریکی اداکارہ روون بلینکارڈ 2001ء میں لاس اینجلس میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے اپنے ایکٹنگ کیریئر کی ابتدا نو سال کی کم عمری میں فلم The Back-up Planسے کی۔ان کی سب سے مشہور فلم’’ ‘Spy Kids: All the Time in the World ‘‘2011 میںریلیز ہوئی۔فلمی دنیامیں انہوں نے اپنے نقوش اتنے دیرپا نہیں چھوڑے جتنےکہ ٹی وی سٹ کام ‘’’Girl Meets World‘‘ نے، جو2014ء سے2017ء تک چلتا رہا۔

اس سیریز نے انہیں گلوبل آئیکون کے مقام پر فائز کیا۔ اداکاری کے علاوہ وہ سماجی فلاح و بہبود کے کاموں میں بھی بھرپور حصہ لیتی ہیں اور نسائی تحریک،انسانی حقوق کے فروغ اور بندوق سے تشدد کے خلاف آواز اٹھانےجیسی تحاریک کا فعال حصہ ہیں۔ ان کے اثاثوں کی مالیت2سے 3ملین ڈالر ہے۔

ٹائی سمپکنس

دنیا کے امیر ترین چائلڈ اسٹارز

ٹائی سمپکنس صرف15برس کی عمر میں ہی انڈسٹری کے نیلی آنکھوں والے لڑکے کی منفرد شناخت پاچکےتھے۔ ٹی وی اسکرین کے مرغوب کرداروں سے ہوتے ہوئے وہ بڑی اسکرین تک آئے۔ وہ دنیا کے سب سے زیادہ معروف اور تسلیم کیے جانے والے اداکاروں اور ہدایت کاروں کے ساتھ اپنی صلاحیتوںکے جوہر دکھا چکے ہیں۔ شکاگو میں پیدا ہونے والے سمپکنس نے ٹی وی سیریزOne Life to Live سےباقاعدہ ایکٹنگ کیریئر کا آغاز کیا۔

وہ کئی ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، جن میںتین سدا بہار بڑی بلاک بسٹر فلمیں ’’آئرن مین 3‘‘،’’جراسک ورلڈ‘‘ اور ’’ان سائڈس‘‘ شامل ہیں۔جراسک ورلڈ میں شاندار پرفارمنس پر2016ء میں انھوں نے سیٹرن ایوارڈ حاصل کیا۔ ان کے اثاثوں کی مالیت2ملین ڈالر ہے۔

ریکو روڈریگویز

دنیا کے امیر ترین چائلڈ اسٹارز

امریکی ریاست ٹیکساس میں پیدا ہونے والے19سالہ چائلڈ اداکار ریکو روڈ ریگویز نے2009ء میں ٹی وی سٹ کام’’ماڈرن فیملی‘‘میں اداکاری شروع کی۔ اپنی شاندار کارکردگی پر انھوں نے 10ایوارڈ جیتے اور اس شو میں اپنے کردار Manny Delgado کے ذریعےگھر گھر کی جانی پہچانی شخصیت بن گئے۔

ان کے فلمی کیریئر میں کچھ دوسری فلمیں اور ٹی وی شوز بھی شامل ہیں، لیکن ’’ماڈرن فیملی‘‘میں کام ان کی شہرت کو دوسری پوزیشن پر لانے کا سبب بنا۔ دلچسپ امر یہ بھی ہے کہ انہوں نے اداکارانہ زندگی کے اب تک کے سیکھے ہوئے اسباق پر ایک کتاب’’رئیل لائف لیسنزسو فار‘‘ بھی لکھی ہے، جو 2012ء میں شائع ہوئی تھی۔ ان کے اثاثوں کی مالیت 7ملین ڈالر ہے۔

کوونزنے ویلس

دنیا کے امیر ترین چائلڈ اسٹارز

ناقابل یقین حد تک باصلاحیت افریقی امریکی اداکارہ کوونزے ویلس 2003ء میں لوزیانا، امریکا میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے ایک ٹرک ڈرائیور کی بیٹی ہونے کے باوجود اپنی مدد آپ کے تحت اپنی صلاحیتوں کو نکھارا اورکم سنی میں گلوبل اسٹاربن گئیں۔

انہوں نے 2012ء میں پہلی فلم Beasts of the Southern Wildسے اپنی اداکاری کا آغاز کیا۔ اس فلم نے انہیں راتوں رات شہرت کی بلندی پر پہنچا دیا۔ ساتھ ہی وہ21ویں صدی میں پیدا ہونے والی پہلی شخصیت بن گئیں، جن کا نام آسکر کے لئے نامزد

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close