انٹرٹینمنٹ

اس نے مجھ سے پوچھا کیا تم 100 کروڑ کے بدلے کتے کے ساتھ یہ شرمناک کام کرو گی

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کی ایک اور بولڈ اورمتنازع اداکارہ نے ہدایتکار ساجد خان پر انتہائی شرمناک الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اداکارہ کو جانور کے ساتھ بدفعلی کی پیشکش کی۔’انڈر مائی برقع‘ جیسی بولڈ اور متنازع فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ اہانا کمرا نے دعویٰ کیا ہے کہ ساجد خان نے انہیں ایک بار جانور کے ساتھ بدفعلی کرنے کی پیش کش کی۔

پنک ولا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اہانا کمرا نے ممبئی ٹائمز کے ساتھ بات کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ چند سال قبل ساجد خان نے انہیں فلم میں کام کے سلسلے میں ملاقات کیلئے اپنے گھر بلایا۔اہانا کمرا نے دعویٰ کیا کہ ساجد خان انہیں ایک کمرے میں لے گئے، جہاں کافی اندھیرا تھا اور اداکارہ کے اسرار پر ہی ہدایت کار نے وہاں کی لائیٹس جلائیں۔اداکارہ نے الزام عائد کیا کہ ساجد خان نے انہیں کہا کہ اگر وہ انہیں 100 کروڑ روپے دیں اور کہیں کہ وہ ایک کتے کے ساتھ بدفعلی کریں تو کیا وہ ایسا کریں گی؟اہانا کمرا کے مطابق ساجد خان نے انہیں بتایا کہ وہ اداکارہ کو آزمانا چاہتا ہے۔ساتھ ہی اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ جب وہ ساجد خان سے اکیلے کمرے میں ملاقات کے بعد وہاں سے چلی گئیں تو ہدایت کار نے انہیں موبائل پر پیغام بھیجا کہ وہ بکنی اور مختصر کپڑوں میں اچھی لگتی ہیں۔

اہانا کمرا نے ساجد خان کے علاوہ ٹیلنٹ مینیجر انربن بلا کی جانب سے بھی نازیبا رویے پر بات کی اور بتایا کہ 5 سال قبل جب وہ انڈسٹری میں نئی تھیں تب انہوں نے خودکشی سے متعلق بھی سوچا۔اہانا کمرا کے مطابق وہ بالی ووڈ کے کلچر اور معاملات سے دل برداشتہ ہوگئی تھیں اور انہیں خود کشی کے علاوہ اور کوئی راستہ نظر نہیں آ رہا تھا۔ساتھ ہی اداکارہ نے گفتگو میں بالی وڈ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری میں کئی اچھے ہدایت کار اور اداکار بھی ہیں، جن کے ساتھ انہوں نے کام کیا۔
خیال رہے کہ 33 سالہ اہانا کمرا نے 2009 میں فلمی کیریئر کی شروعات کی، ان کی پہلی فلم ’مائی’ تھی، ان کی سب سے کامیاب فلم ’اندر مائی برقع‘ تھی جو 2017 میں ریلیز ہوئی۔اہانا کمرا نے ویب سیریز ’ان سائیڈ اج‘ سمیت مجموعی طور 20 سے کم فلموں میں کام کیا ہے، وہ آج کل آنے والی پولیٹیکل فلم ’ایکسیڈنشل پرائم منسٹر‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اہانا کمرا سے پہلے ساجد خان پر گزشتہ ماہ اکتوبر میں اداکارہ سلونی چوپڑا، صحافی کرشمہ اوپاڈہے اور اداکارہ ریچل وائٹ نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے تھے۔ساجد خان نے الزامات کو مسترد کردیا تھا، تاہم بعد ازاں انہیں آنے والی کامیڈی فلم ’ہاؤس فل 4‘ سے بھی الگ کردیا گیا تھا۔ساجد خان فلم ساز فرح خان کے بھائی ہیں اور انہوں نے بھی اپنے بھائی پر لگے الزامات پر تاحال کوئی بیان نہیں دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close