انٹرٹینمنٹ

اقراء عزیز ڈرامہ سیریل رانجھا رانجھا کردی میں نظر آئینگی

کراچی: ماڈل و اداکارہ اقراعزیز نے کہا ہرلڑکی آئیڈیل ازم کا شکار ہوتی ہے ، مشرقی معاشرے میں اس روش کو اچھی نظر سے نہیں دیکھا جاتا ،میری نئی ڈرامہ سیریل رانجھا رانجھا کر دی میں میرا کردار اسی نوعیت کا ہے ،ذاتی طورپر اپنی پرفارمنس سے متاثر کرنیکی کوشش کی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مذکورہ سیریل کے سیٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا سیریل کی کہانی ایک بہادر ، خوبصورت اور آئیڈیلسٹ لڑکی نور بانو کے گرد گھومتی ہے ۔ مذکورہ سیریل کے ہدایتکار کاشف نثار ہیں ،مومنہ درید پروڈکشنز کی اس سیریل کا سکرپٹ فائزہ افتخارنے لکھاہے جبکہ دیگر فنکاروں میں کاشف محمود، زیب رحمن، نور الحسن ملک، اسما عباس،کلثوم عباس، عمارہ بٹ ، فیض محمد چنا، حسیب محمد بن قاسم ، منزہ عارف، عصمت اقبال اور نرگس بھٹی شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close