صفحہ اول انٹرٹینمنٹ فخرہے کہ میرا ‘سمبا’میری ‘میناما’ سے شادی کر رہا ہے، روہت شیٹھی کی دلچسپ مبارکباد

فخرہے کہ میرا ‘سمبا’میری ‘میناما’ سے شادی کر رہا ہے، روہت شیٹھی کی دلچسپ مبارکباد

53 second read
0
0
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ پر مشتمل بالی وڈ کا دلکش جوڑا رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھنے جارہا ہے، جنہیں مبارکبادی پیغامات کا سلسلہ بھی جاری ہے، ایسے میں فلمساز روہت شیٹھی نے اس جوڑے کو نہایت دلچسپ انداز میں شادی کی مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ روہت شیٹھی نے حال ہی میں اپنی آنے والی فلم ‘سمبا’ کی شوٹنگ مکمل کی ہے، جس میں رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

فلم کی شوٹنگ کے اختتام کے بعد روہت شیٹھی نے انسٹاگرام پر اپنی ایک جذباتی پوسٹ میں رنویر سنگھ کو ‘چھوٹا بھائی’ قرار دیتے ہوئے انہیں دپیکا سے شادی کی مبارکباد دی۔

انہوں نے لکھا، ‘مجھے یہ لکھتے ہوئے فخر محسوس ہورہا ہے کہ میرا ‘سمبا’ میری ‘میناما’ سے شادی کرنے جارہا ہے۔’

یہاں انہوں نے فلم ‘سمبا’ میں رنویر کے کردار ‘سمبا’ اور فلم ‘چنائے ایکسپریس’ میں دپیکا کے کردار ‘میناما’ کا حوالہ دیا۔ واضح رہے کہ ‘سمبا’ رنویر سنگھ کی روہت شیٹھی کے ساتھ پہلی فلم ہے جبکہ دپیکا اس سے قبل ان کے ساتھ بلاک بسٹر فلم ‘چنائے ایکسپریس’ کرچکی ہیں۔

فلم ‘سمبا’ میں سونو سود اور آشوتوش رانا کے علاوہ اجے دیوگن بھی خصوصی کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم رواں برس 28 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

صنم سعید نے ازدواجی زندگی میں ناکامی کی وجہ خود کو قرار دے دیا

کراچی: ’زندگی گلزار ہے‘ اور’دیار دل‘ جیسے کامیاب ڈراموں کے ذریعے پہچان بنانے والی نامور پا…