انٹرٹینمنٹ

ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ کی اکشے کمار کے گھر آمد

بالی ووڈاداکار اکشے کمار کے لیے سال 2016کامیاب ترین سال ثابت ہوا جس میں اداکار کی تین فلموں ایئرلفٹ،ہاؤس فل تھری اور رستم نے 100کروڑ سے زائد کا بزنس کیا.

بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار نے اپنی اسی خوشی کا جشن منانے کے لیے اپنی رہائش گاہ پر پارٹی رکھی جس میں بالی ووڈ کے نامور اداکاروں نے شرکت کی لیکن پارٹی کو اس وقت چار چاند لگ گئے جب ہالی ووڈ سپراسٹار ول اسمتھ پارٹی میں پہنچے ان کو اپنے درمیان موجود دیکھ کر سب حیران رھ گئے.

اکشے کمار نے ول اسمتھ سے ناصرف مہمانوں کا تعارف کروایا بلکہ اپنے خاص مہمان کے لیے پارٹی میں پنجابی کھانوں کا اہتمام کیا جسے اداکار نے بہت پسند کیا.

ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ کے ساتھ سوناکشی سنہا،ٹونکل کھنہ،جیکولین فرنینڈز،ورون دھون،عالیہ بھٹ اور ایشاگپتا سمیت دیگر بالی ووڈ اداکاروں نے تصاویرلیں.

واضح رہے کہ سال 2016 اکشے کمار کے لیے کامیاب ترین سال رہا جس میں اداکار کی تین سپر ہٹ فلموں کی ہیٹ ٹرک نے باکس آفس پر تہلکہ مچادیا.

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close