انٹرٹینمنٹ

پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا بھارت میں کنسرٹ کرنے سے انکار

عاطف اسلم کے آفیشل فیس بک پیج پر بیان جاری کیا گیا تھا ،جس میں کہا گیا تھا کہ آرگنائزر نے مقررہ وقت تک پرفارمنس کی رقم منتقل نہیں کی تھی، فیس بک پوسٹ میں عاطف اسلم کے مداحوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ٹکٹیں خریدنے سے پہلے ہوشیار رہیں اور وہ کنسرٹ کے ٹکٹ نہ خریدیں اور مستقبل میں اس کمپنی کے کنسرٹس سے دور رہیں

معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے 2004 میں ’’جل‘‘ بینڈ کے ذریعے گلوکاری کے میدان میں قسمت آزمائی اور جلد ہی پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی شہرت حاصل کی، عاطف اسلم نے 2005 میں بالی وڈ میں پہلا گانا فلم زہر کے لیے گایا تھا اور انہیں بھارت میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی گلوکار دنیا کے بہترین گلوکاروں میں سے ایک ہیں، یہی وجہ ہے کہ بھارت کی فلم انڈسٹری پاکستانی گلوکاروں کے بغیر ادھوری ہے، استاد راحت فتح علی خان، شفقت امانت، عاطف اسلم اور علی ظفر وغیرہ بالی ووڈ نگری میں اپنی آواز کا جادو جگا چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close