انٹرٹینمنٹ

عامر خان نے سنجے دت کےوالدکا کردار کرنے سے انکار کردیا

بالی ووڈ سپر اسٹار عامرخان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ جس فلم کاحصہ بن جائیں وہ سپرہٹ ہوجاتی ہے یہی وجہ ہے کہ مداحوں کو ان کی فلوں کا شدت سے انتظار رہتا ہے تاہم عامر خان نے سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں ان کے باپ کا کردار ادا کرنے سے انکار کردیا.

میڈیا رپورٹس کے مطابق عامرخان نے کچھ روزقبل اداکارسنجے دت کی زندگی پربننے والی فلم میں ان کے باپ اور اپنے وقت کے لیجنڈ اداکارسنیل دت کا کردارادا کرنے کے لیے حامی بھر لی تھی تاہم اب بالی ووڈ سپر اسٹار نے سنیل دت کا کردارادا کرنے سے معذرت کرلی.

مسٹرپرفیکشنسٹ عامرخانکی جانب سے سنیل دت کا کردار ادا کرنے سے انکارکی وجہ نہیں بتائی گئی جبکہ ان کے انکار کے بعد فلم کے ہدایت کار نےسنجےدت کے باپ کے کردارکے لیے دوسرے اداکارکی تلاش شروع کردی ہے.

واضح رہےکہ سنجے دت کی زندگی پربننے والی فلم کے لیے اداکارہ سونم کپور سے بھی رابطہ کیا گیا ہے جبکہ عامر خان خان کے منع کرنے کے بعد فلم 2017 تک کے لیے ملتوی کردی گئی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close