انٹرٹینمنٹ

سلمان خان ایشوریا رائےکو بھلا نہ پائے

فلم اندسٹری کے حقیقی سلطان کروڑوں دلوں کی جان سپراسٹارسلمان خان جب کسی کی تعریف کریں تو زمین آسمان ایک کر دیتے ہیں اور اگربات ہو اپنی سابقہ دوست ایشوریا رائے کی تو تعریف کرنے کا انداز ہی بدل جاتا ہے.

جی ہاں بات ہورہی ہے ایشوریا رائے کی جن پر کبھی سلمان خان کا دل بےایمان ہواتھالیکن ایسا لگتا ہے سالوں گزرنے کے بعد بھی کہیں نہ کہیں آج بھی دبنگ خان کے دل میں خوبرواداکارہ موجود ہیں.

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم اے دل ہے مشکل کا مداحوں کی جانب سے بے صبری سے انتطار کیا جارہاہے جبکہ فلم کے ٹیزرنے بھی آتے ہی دھوم مچادی ہے.

بالی ووڈ باکس آفس پر حکمرانی کرنے والے سپراسٹار سلمان خان کوبھی ڈائریکٹر کرن جوہر کی فلم کا ٹیزر بھا گیا لیکن اس کی وجہ کوئی اور نہیں اداکارہ ایشوریا رائے کی خوبصورتی تھی جس سے اداکار نظریں نہ چراپائے اور یہی وجہ تھی انہوں نے تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا کہ ٹریلر کے آغاز سے آخرتک اداکارہ نہایت خوبصورت لگ رہی ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close