انٹرٹینمنٹ

پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن کی خوبصورتی کی بھارت میں بھی دھوم

ممبئی: پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن اپنی خوبصورتی کے باعث پہلے ہی پاکستان میں شہرت حاصل کرچکی ہیں لیکن اب ان کی خوبصورتی کی بھارت میں بھی دھوم مچ گئی ہے۔

پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن نے کم عمری میں ہی اپنی آواز کا جادو جگانا شروع کردیا تھا جب کہ گلوکارہ نے گلوگارفرحان سعید کے ساتھ گیت’’پی جاؤں‘‘ اور جنون بینڈ  کے ساتھ گیت’’سجنا ‘‘گایا تھا جب کہ مومنہ مستحسن بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ’’ایک ولن‘‘ میں بھی اپنی آواز کا جادو جگاچکی ہیں ان کی آواز میں گائے گئے گیت ’’ آواری‘‘ کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔

5

مومنہ مستحسن نے مشہور میوزک شو ’’کوک اسٹوڈیو‘‘ کے سیزن 9 میں استاد نصرت فتح علی خان کے گانے ’’آفرین آفرین‘‘ کو راحت فتح علی خان کے ساتھ گایا اور شہرت کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔ گلوکارہ کی سریلی آواز  کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا لیکن  ساتھ ساتھ ان کی خوبصورتی کے  بھی چرچے ہوئے۔

4

مومنہ مستحسن کی خوبصورتی کی دھوم اب بھارت میں بھی ہونے لگی ہے  جس کے بعد اب بھارتی ویب سائٹس نے بھی گلوکارہ کی خوبصورتی کے قصیدے پڑھنا شروع کردیئے ہیں جب کہ سوشل میڈیا پر بھی پاکستانی گلوکارہ کی خوبصورتی پرتبصرے کیے جارہے ہیں ۔

سوشل میڈیا پر مداحوں کا کہنا ہے کہ پاکستانی گلوکارہ  کی آواز اور خوبصورتی اپنی مثال آپ ہے اسی  لیے انہیں  بالی ووڈ فلموں میں کام کرنا چاہئے جب کہ ایک اورمداح نے کہا کہ مومنہ بہترین آواز کی مالکہ ہیں۔

 

6

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close