انٹرٹینمنٹ

کاجول کا انوکھے انداز میں گانا سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا

ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری میں  شاندارکرئیر کی حامل اداکارہ کاجول اوران کی اداکاری سے کون واقف نہیں لیکن نہ تو کبھی کاجول نے  گلوکاری کے میدان میں  قدم رکھا اورنہ ہی کبھی اس خواہش کا اظہار کیا تاہم اداکارہ کی گلوکاری کی ایک ایسی وڈیو منظرعام پر آئی ہے جو آتے ہی وائرل ہوگئی۔

2014 میں فلم “راگنی ایم ایم ایس ٹو” میں  اداکارہ سنی لیون پرفلمایا گیا گانا “بے بی ڈول میں سونڑے دی” اپنے بول کے باعث خاصا مشہورہوا تھا اور گلوکار”کنیکا کپور” نے اس گانے کواپنے دلچسپ اندازمیں بھی گایا تھا جس سے سننے والے خاصے محظوظ بھی ہوئے تاہم گلوکارہ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پراداکارہ کاجول کی اپنا ہی گانا گاتے ہوئے ایک ایسی وڈیو شئیرکی ہے جو وائرل ہوچکی ہے۔

اداکارہ کاجول اپنی فلم “دل والے” کی پروموشن کے دوران شا ہ رخ خان کے ہمراہ ریڈیو چینل گئی تھیں جہاں ان کی بے بی ڈول گانے کی گائی گئی منفرد وڈیو اب وائرل ہوگئی. وڈیومیں وہ بہت پرجوش اوردلچسپ اندازمیں “بے بی ڈول میں سونڑے دی” کو گانے کی کوشش کررہی ہیں اورگانے کو مختلف اندازمیں گا کرخود بھی بھر پوراندازمیں محظوظ ہورہی ہیں جب کہ وڈیو وائرل ہونے کے بعد ان کے مداح بھی ان کی آوازسن کرحیران ہوگئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close