انٹرٹینمنٹ

ترنم کی ملکہ کی آج 90ویں سالگرہ

مختلف مقامات پر ہونے والی تقریبات میں نامور گلوکارہ کو خراج عقیدت بھی پیش کیا جائے گا۔اللہ وسائی سے ترنم کی ملکہ بننے والی نورجہاں اکیس ستمبر1926کو قصور کے موسیقار گھرانے میں پیدا ہوئیں ، انہوں نے فنی کیرئیر کا آغاز نو سال کی عمر سے کیا اور جلد ہی ایک جانی پہچانی چائلڈ اسٹار بن گئیں۔ان کا اصل نام اللہ وسائی تھا جبکہ نور جہاں ان کا فلمی نام تھا۔ ملکہ ترنم نور جہاں نے اپنے فنی کیرئیر کے دوران ہزاروں گیت گائے، 1965ءکی پاک بھارت جنگ کے دوران قومی نغمے بھی گائے جو امر ہوگئے۔

چھ دہائیوں پر محیط فنی سفرمیں انہوں نے 26 بھارتی اور پاکستانی فلموں میں مرکزی کردار ادا کئے اور مجموعی طورپرایک ہزارسے زائد فلموں کے لیے غزلیں اورگیت گائے۔ان کا پہلا گانا ’مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نہ مانگ‘ بے پناہ ہٹ ہوا جس نے ملکہ ترنم کو کامیابیوں کے نئے سفر پر گامزن کر دیا۔حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور نشان امتیاز بھی دیا۔

ملکہ ترنم نور جہاں 23دسمبر 2000ءکوعلالت کے باعث انتقال کر گئیں لیکن ان کی آوازآج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close