انٹرٹینمنٹ

لاہور ہائیکورٹ نے بھی فلم ”مالک “ کی نمائش کی اجازت دیدی

مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شمس مرزا کی سربراہی میں قائم بینچ نے فلم ”مالک “ پر پابندی کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید اور ایڈوکیٹ عبداللہ ملک کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت کی اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد فلم مالک کی نمائش پر حکومت کی طرف سے لگائی جانے والی پابندی کے اقدام کو کالعدم قرار دیتے ہوئے نمائش کی اجازت دیدی ۔اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ بھی فلم ” مالک “ پر عائد پابندی کو کالعدم قرار دیے چکی ہے ۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید اور ایڈوکیٹ عبداللہ ملک نے فلم کی نمائش پر پابندی روکنے کیلئے ایک ہی طرح کی درخواستیں دائر کی تھیں جن میںموقف اختیار کیا گیا تھا کہ وفاقی حکومت کو فلم پر پابندی لگانے کا کوئی قانونی حق نہیں ہے جبکہ سندھ ہائیکورٹ بھی فلم کی نمائش کی اجازت دے چکی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close