انٹرٹینمنٹ

رنبیرکپور‘ آج 34 ویں سالگرہ منارہے ہیں

بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور 28 ستمبر 1982 ءکو بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ممبئی میں پیدا ہوئے، رنبیر بالی ووڈ کی مشہور جوڑی رشی کپور اور نیتو سنگھ کے اکلوتے بیٹے ہیں۔

رنبیر کپور نے 2007 میں سنجے لیلا بنسالی کی فلم ساوریا سے اپنے کیریئر کا آغاز کیاجس میں اداکاری پر رنبیر کپور کو فلم فیئربیسٹ میل ڈیبیو کے ایوارڈ سے نوازا گیا،اس کے بعد انہوں نے کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

دو ہزار گیارہ میں ریلیز ہونی والی فلم ’راک اسٹار ‘اور دو ہزار بارہ میں فلم ’برفی‘ نے رنبیر کپور کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

رنبیر کپور کی اس سالگرہ پر انوشکا شرما نے اپن اور رنبیر کپور کی ایک ایکسلوثوو تصویر ٹویٹر پر شیئر کی ہے جس میں دونوں اداکار انتہائی خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔

انوشکا شرما نے مداحوں سے اس تصویر کو عنوان دینے کو کہا ہے کہ اور پوچھا ہے بتائیں رنبیر اس تصویر میں مجھ سے کیا کہہ رہے ہیں

رنبیر کپور کے مداح ان کی عنقریب آنے والی فلم ’اے دل ہے مشکل ‘کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں جس میں رنبیر کپور اور ایشوریہ رائے بچن کے ہمراہ انوشکا شرما اور پاکستانی اداکار فواد خان بھی جلوہ گرہورہے ہیں۔

فلم کے ہدایت کار کرن جوہر ہیں اور گزشتہ برس رنبیر نے اپنی سالگرہ فلم ’اے دل ہے مشکل ‘کے سیٹ پر کاسٹ کے ہمرا ہ منائی تھی۔ انکی  سابقہ سالگرہ پر شاہ رخ خان نے اپنی‘ رنبیر اور کرن جوہر کی مشترکہ تصویر ٹویٹ کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close