انٹرٹینمنٹ

حمائمہ ملک نے برطانیہ میں نیا ’دوست‘ ڈھونڈلیا،

لگتا ہے کہ اداکارہ حمائمہ ملک لندن میں اپنے قیام کے خوب مزے لوٹ رہی ہیں کیونکہ وہاں کام سے ہٹ کر بھی بہت کچھ کرنے کو ہے اور اب یہ خبریں سرگرم ہیں کہ انہوں نے لندن میں ایک میوزیکل بینڈ کے گلوکار سے دوستی کر لی ہے اور خوب پارٹی کر رہی ہیں۔

خوبرو اداکارہ کو برطانوی میوزیکل بینڈ ”Bros“ کے ایک ممبر کے ساتھ بہت سا وقت گزارتے دیکھا گیا ہے اور یہ باتیں زبان زد عام ہو گئی ہیں کہ دونوں کے درمیان کچھ ”پک“ رہا ہے۔ خوبصورت لباس میں ملبوس اداکارہ کو ”میٹ گاس“ کے ساتھ لندن کے ایک کلب میں پارٹی کرتے دیکھا گیا۔

گلوکار میٹ گاس کالی شرٹ اور ہیٹ پہنے نظر آئے۔ دونوں کو کلب سے ایک ساتھ باہر نکلتے دیکھا گیا اور دیکھنے والوں کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا کہ کیا وہ دونوں ”ہاٹ ٹاپک“ بننے جا رہے ہیں؟

لگتا تو ایسا ہے کہ ویگاس کے خوبرو اداکار کا جادو پاکستانی خوبصورتی پر چل ہی گیا ہے تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ بات نکلی ہے تو کتنی دور تلک جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close