انٹرٹینمنٹ

امریکی گلوکارکانوبل انعام وصول کرنےمیں عدم دلچسپی

سوئڈش اکیڈمی کا کہنا ہے کہ امریکی گلوکار سے متعدد بار کوششیں کی گئیں تاہم گلوکار نے نوبل ایوارڈ کو عوامی سطح پر قبول نہیں کیا۔

سوئڈیش اکیڈمی کے رکن واسٹبرگ کا کہناہے امریکی گکوکار کی جانب سے اس طرح نوبل ایوارڈ کو نظر انداز کرنا حیران کن ہے انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ وہ ایک پیچیدہ شخصیت کےمالک ہیں جنہیں اسٹیج پر اپنے علاوہ کسی کی موجودگی پسند نہیں ہوتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب تک اس بات یہ واضح نہیں باب ڈلن رواں سال دسمبر میں اسٹاک ہوم اپنا ایوارڈ وصول کرنے جائیں گے اگر وہ نہ بھی آئے توان سےمتعلق تقریب ویسے ہی منعقد کی جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے نامور امریکی گلوکارباب ڈلن کے لیے نوبل انعام کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد 24گھنٹوں کے دوران ان کی ویب سائٹ سے ایوارڈ کا حوالہ ہٹادیاتھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 1964میں فرانس کے نامور مصنف اور فلسفی شان پال سارتر نے بھی ادب کا نوبل انعام لینے سے انکار کردیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close