انٹرٹینمنٹ

عمران خان کلچرل ونگ کا قیام عمل میں نہیں لاتے تو وہ…

فلمسٹار ویناملک نے اپنے شوہر اسدخٹک کو تحریک انصاف کے لئے سانگ بنانے سے روکتے ہوئے کہا کہ جب تک PTI میں کلچرل ونگ نہیں بنتا اسد کوئی نیا گانا نہیں بنائیں گے۔

آن لائن کے مطابق اداکارہ ویناملک کے شوہر اسدخٹک جوکہ PTI کے جلسوں میں بطور گلوکار رونق بڑھاتے ہیں انہوں نے اسلام آباد جلسے کے لیئے ایک نیا گانا’’آؤ بدل دیں ہم زمانے کو‘‘ریکارڈ کروایاتھا جس نے جلسے میں کارکنوں اور عہدیداران میں بہت مقبولیت حاصل کی تھی وینا ملک کا کہناہے کہ جب تک چئیرمین تحریک انصاف عمران خان پارٹی میں کلچرل ونگ کا قیام عمل میں نہیں لاتے اور اسے فعال نہیں کرتے ان کے شوہر اسد خٹک تب تک پارٹی کے لیئے کوئی نیا گانا ریکارڈ نہیں کروائیں گے۔

وینا ملک کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان پارٹی میں کلچرل ونگ کا قیام عمل میں لاتے ہیں تو وہ اپنی خدمات مفت میں دینگی اور پارٹی کے لیئے فری لانس کام کرینگی, ان کا کہنا ہے کہ کلچرل ونگ کی ذمہ داری انہیں سونپی جائے تاکہ وہ اس سے متعلقہ معاملات کو سرانجام دے سکیں وینا ملک نے عمران خان کو مشورہ دیاکہ وہ عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی،ابرارلحق،ملکواور حمزہ علی عباسی کو بھی کلچرل ونگ کا حصہ بنائیں اس سے ان کا کافی بوجھ بھی کم ہو جائیگا اور وہ ان اداکاروں و گلوکاروں کے ساتھ جلسہ کی مناسبت سے مکمل پروگرام ارینج کرینگی۔پی ٹی آئی کیلئے اسد خٹک کا اپنا نظریہ کیاہے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close