انٹرٹینمنٹ

جنون کے 25 سال اور پاکستانی ثقافت کو خراج تحسین

سلمان احمد نے بتایا کہ یہ گانا انہوں نے بلوچستان میں شوٹ کیا اور اس کا مقصد پاکستان، خصوصاً بلوچستان کی خوبصورتی کو پیش کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گانے میں بلوچستان کے پہاڑ، دریا اور میدان دکھائے گئے ہیں۔ سلمان احمد نے اس بات کی نفی کی کہ بلوچستان میں کسی قسم کے سیکیورٹی خطرات ہیں، ’ہم فنکاروں کو وہاں کسی قسم کا کوئی مسئلہ پیش نہیں آیا تو عام افراد کو کیسے آسکتا ہے‘۔

گانے میں معروف کرکٹر وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنائرا اکرم بھی شامل ہیں جن کا مقصد پاکستانی ثقافت کے تنوع کو پیش کرنا ہے۔ ’شنائرا ایک غیر ملکی ہیں لیکن وہ کافی عرصے سے پاکستان میں رہ رہی ہیں اور پاکستانی ثقافت نے انہیں، اور انہوں نے پاکستانی ثقافت کو کھلے دل سے قبول کیا ہے‘۔

سلمان احمد کا کہنا تھا کہ یہ گانا دسمبر میں ’جنون‘ کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر پیش کیا جائے گا اور اس کا مقصد پاکستانی ثقافت، پاکستانی خواتین، اور پاکستان کے قدرتی حسن کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

ان کا اور شنائرا کا میوزک ویڈیو میں کام کرنے کا تجربہ بہت شاندار رہا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان جا کر انہیں بہت مزہ آیا اور انہیں صحیح معنوں میں احساس ہوا کہ ان کا ملک نہایت خوبصورت ہے۔

وسیم اکرم نے بتایا کہ شنائرا میں اداکاری کی خداداد صلاحیت موجود ہے اور انہوں نے میوزک ویڈیو میں بھی شاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا۔ انہیں دیکھ کر کہیں سے بھی نہیں لگ رہا کہ یہ ان کا اداکاری کا پہلا تجربہ تھا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close