صفحہ اول انٹرٹینمنٹ سلمان نے شاہ رخ کی نئی فلم کے نام کیلیے عوام سے تجویز مانگ لی

سلمان نے شاہ رخ کی نئی فلم کے نام کیلیے عوام سے تجویز مانگ لی

58 second read
0
0
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنے قریبی دوست شاہ رخ خان اور انوشکا شرما کی نئی آنے والی فلم کے نام کے لیے عوام سے تجاویز مانگ لیں۔

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اور شاہ رخ خان کے درمیان دوستی وقت کے ساتھ گہری ہوتی جارہی ہے اور دونوں اداکار ایک دوسرے کی فلموں کی تشہیرکے ساتھ ساتھ تعریفیں کرتے نظر آتے ہیں جب کہ دونوں اداکار ایک دوسرے کو گھر میں ہونے والی تقریبات میں بھی شرکت کرتے نظر آتے ہیں لیکن اب دبنگ خان کے اقدام نے دونوں کی دوستی کو مزید گہرا کردیا ہے۔

سلمان خان نے امتیاز علی کی ہدایتکاری میں بننے والی شاہ رخ خان اور انوشکا شرما کی فلم کی  اگلے برس 11 اگست کو نمائش کا اعلان کردیا ہے جس کے ساتھ ساتھ انہوں نے مداحوں کے لیے فلم کانام  تجویز کرنے کی بھی پیش کش کی ہے۔ سلمان خان کا فلم کا تشہیری پوسٹر ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شاہ رخ خان کی فلم آرہی ہے جس کی تاریخ کا فیصلہ میں نے کیا ہے لیکن فلم کا نام آپ سب تجویز کردیں۔

واضح رہے کہ ہدایتکار امتیاز علی کی فلم میں شاہ رخ خان اور انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کریں گے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

51total visits,3visits today

مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

بوائے فرینڈ نے ماڈل کو قتل کرکے لاش سوٹ کیس میں پھینک دی

بھارت میں جہاں ان دنوں اداکارائیں اور خواتین اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی اور جنسی طور پر …