انٹرٹینمنٹ

صنم رے نے قطرینہ کیف کی ’’فتور‘‘کو پیچھے چھوڑ دیا

نئی دہلی(آئی این پی) بولی ووڈ سٹارز یامی گوتم اور پلکت سمراٹ کی ’’صنم رے‘‘ قطرینہ کیف اور آدتیہ رائے کپور کی ’’فتور‘‘ کو بزنس میں پیچھے چھوڑنے میں کامیاب ہو چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فلمی نقاد ترن آدرش کی جانب سے جمعے کے روز مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں کہا گیا کہ صنم رے نے پہلے روز5.04کروڑ روپے کا بز نس کیا ہے۔جبکہ ابھیشک کپور کی فتور نمائش کے پہلے روز صرف 3.61 کروڑ کمانے میں کامیاب ہو سکی ہے۔واضح رہے ابھیشک کپور کی فتور کی کہانی ممتاز ناول نگار چارلس ڈکنز کے شہرہ آفاق ناول ’’گریٹ ایکسپیکٹیشنز‘‘ سے ماخوذ ہے۔ علاوہ ازیں فتور میں اداکارہ قطرینہ کیف ، آدتیہ رائے کپور اور تبو نے نمایاں کردار ادا کیے ہیں۔ دوسری جانب دیویا کھوسلا کمار کی ’’صنم رے‘‘ میں یامی گوتم ، پلکت سمراٹ ، عروشی روٹیلا اور رشی کپور نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close