انٹرٹینمنٹ

پشتوکی معروف گلوکارہ معشوق سلطانہ انتقال کرگئیں

سریلی آواز کی بدولت لاکھوں مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والی پشتو کی نامور گلوکارہ معشوق سلطانہ انتقال کر گئیں۔

نامور لوک فنکارمعشوق سلطانہ 1952میں خیبرپختونخواہ کےشہرسوات میں پیداہوئی،انہوں نے1962 میں ریڈیو پاکستان پشاور سے فنی سفر کا آغاز کیا۔

خوبصورت آواز کی ملکہ معشوق سلطانہ نے پشتو زبان میں بننے والی چند فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔

معشوق سلطان نے40 سال تک پشتو موسیقی پرحکمرانی کی اور کئی قومی اوربین الاقوامی ایوارڈزحاصل کیے۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے ان کی فنی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں 14 اگست 1996ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close