انٹرٹینمنٹ

جارج مائیکل 53 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کا انتقال ان کے اپنے مکان میں ہوا۔ جارج مائیکل نے اپنے کریئر کا آعاز 80 کی دہائی میں ویم سے کیا تھا اور بعد میں اکیلے اپنی گلوکاری جاری رکھی۔

برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی موت کی وجہ معلوم نہیں۔

مائیکل نارتھ لندن میں پیدا ہوئے تھے اور چار دہائی کے کریئر میں ان کی ایک سو ملین البمز فروخت ہوئیں۔

جارج مائیکل کی گلوکاری میں عروج ویم بینڈ سے ہوا جو انھوں نے اپنے سکول کے دوست اینڈریو ریگلی کے ہمراہ بنایا۔ اس کے بعد وہ سولو گلوکاری جانب چلے گئے اور ان کی مشہور البمز میں ‘فیتھ’ اور ‘لسن ود آؤٹ پریجوڈس وولیئم ون` شامل ہیں۔

برطانوی چارٹس میں ان کے سات گانے سر فہرست رہے جن میں کییر لس وسپرز اور فیتھ شامل ہیں۔ انھوں تین برٹ ایوارڈ اور دو گریمی جیتے۔

تاہم ان کے کریئر کا زوال اس وقت شروع ہوا جب وہ شہ سرخیوں میں غلط وجہ سے آنا شروع ہو گئے۔

اکتوبر 2006 میں انھوں نے منشیات کے زیر اثر گاڑی چلانے کا اعتراف کیا اور ان پر ڈرائیونگ کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ 2008 میں ان کو کلاس اے کی منشیات رکھنے پر متنبہ کیا گیا۔

ستمبر 2010 میں مائیکل کو دو ماہ کی قید کی سزا ملی جب انھوں نے نارتھ لندن میں اپنی گاڑی ایک دکان میں ماری۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close