انٹرٹینمنٹ

نئی تھرلر فلم اسپلٹ کی باکس آفس پر پہلی پوزیشن

ہالی ووڈ باکس آفس پر سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم اسپلٹ کا جادو چھا گیا۔ فلم اسپلٹ نے ریلیز ہوتے ہی شائقین کے دل جیت لئے۔

فلم نے تین دن میں چالیس ملین ڈالر کما کر باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی، فلم کی کہانی ایک پر اسرار مرض میں مبتلا شخص کے گرد گھومتی ہے جو لڑکیوں کواغواء کرنے کی کوششیں کرتا دکھائی دیتا ہے۔

وین ڈیزل کی ایکشن سے بھرپور فلم ٹرپل ایکس دی ریٹرن آف زینڈر کیج بیس ملین ڈالرز سے زائد کا بزنس کرکے دوسرے نمبر پر رہی۔

باکس آفس پر تیسری پوزیشن فلم ہڈن فگر نےحاصل کی جس نے ریلیز کے پانچویں ہفتے سولہ ملین ڈالر کا بزنس کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close