انٹرٹینمنٹ

لنڈسے لوہن کی پوسٹ پر حدیث مبارکہ کا حوالہ

معروف ہالی ووڈ اداکارہ اور گلوکارہ لنڈسے لوہن جن کے بارے میں قیاس آرائیاں ہیں کہ وہ اسلام قبول کر چکی ہیں، حال ہی میں اسلام کے حوالے سے اپنی ایک اور سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعہ توجہ کا مرکز بن گئیں۔

اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر لنڈسے لوہن نے ایک تصویر پوسٹ کی جس کے ساتھ انہوں نے حضور اکرمﷺ کی ایک حدیث کا حوالہ دیا۔

لنڈسے لوہن آج کل کویت میں ہیں جہاں ایک ٹی وی پروگرام میں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قرآن کریم کا مطالعہ کرنے کے بعد وہ خود کو بہت پرسکون محسوس کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ رمضان میں انہوں نے روزے رکھے اور عبادت بھی کی۔

بعد ازاں لنڈسے لوہن کو کویت کی روایتی چاولوں کی ڈش پیش کی گئی جسے انہوں نے مغربی اطوار کے مطابق چمچے سے کھانے کے بجائے ہاتھ سے کھایا۔ یہ تصویر اسی موقع کی ہے جس میں ان کے ساتھ پروگرام کے میزبان بھی موجود ہیں۔

لنڈسے نے بخاری شریف کی ایک حدیث کا حوالہ بھی دیا، ’سب سے زیادہ بہترین کام کون سے ہیں؟ انسانوں کے دلوں کو خوشی پہنچانا، بھوکے کو کھانا کھلانا، مصیبت زدہ کی مدد کرنا، دکھی شخص کا دکھ کم کرنا، اور تکلیف میں موجود شخص کی تکلیف دور کرنا‘ (بخاری)۔

لنڈسے لوہن نے اس سے قبل انسٹا گرام پر اپنی تمام پرانی تصاویر کو حذف کردیا تھا اور اپنے پروفائل میں السلام علیکم کے الفاظ تحریر کیے تھے جو تاحال ان کے اکاؤنٹ پر موجود ہیں۔

وہ شامی مہاجرین کے لیے بھی کام کر رہی ہیں اور چند روز قبل انہوں نے ترک صدر سے ملاقات بھی کی تھی۔ شام پر گزرنے والی قیامت کا احوال بذریعہ ٹوئٹر دنیا کو پہنچانے والی 7 سالہ بچیبانا العابد

بھی ملاقات میں موجود تھیں۔

لنڈسے لوہنمین گرلزاوراسکیری مووی 5میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور 2 ایم ٹی وی مووی ایوارڈز جیت چکی ہیں۔

مصدقہ رپورٹس کے مطابق انہوں نے فی الحال اسلام قبول نہیں کیا، لیکن ان کی اسلام سے محبت اور اسے سمجھنے کی کوششوں سے اس بات کا اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ وہ بہت جلد دائرہ اسلام میں داخل ہوجائیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close