انٹرٹینمنٹ

سہیل خان کی اہلیہ سیما بھی گھر چھوڑ کر چلی گئیں

سلمان خان کے بھائی سہیل کی بیوی سیما نے گھر چھوڑ دیا ہے۔

یما اپنے باندرا کے گھر سے اپنے والدین کے گھر منتقل ہو گئی ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ سیما اور سہیل کے تعلقات کئی ماہ سے تلخ چلے آ رہے تھے ،دونوں کے درمیان دوریاں ہونے کی خبریں کئی بار میڈیا کی زینت بن چکی ہیں۔

سہیل خان کے گھر ٹوٹنے کی وجہ فلم اداکارہ ہما قریشی بتائی جا رہی ہیں،بالی ووڈ میں یہ بات زبان زد خاص و عام ہے کہ سہیل خان کی زندگی میں ہما قریشی آ گئی ہے حالانکہ یہ بات سلمان خان کو بھی پسند نہیں ہے ۔

بالی ووڈ سپرسٹار سلمان خان کے بھائی ارباز خان اور انکی اہلیہ ملائکہ اروڑا میں علیحدگی کی افواہوں کے بعدان کے چھوٹے بھائی سہیل خان کی بھی اپنی بیوی سیما سے علیحدگی کی افواہیں جنم لے رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق  سہیل خان اور سیما بھی علیحدگی کے متعلق غور کر رہیں۔ جوڑے کی علیحدگی کی وجہ سہیل خان اور اداکارہ ہما قریشی کی بڑھتی ہو ئی قربت کو قرار دیا جا رہا ہے۔تاہم اداکارہ ہما قریشی کی جانب سے حال ہی میں مائیکروبلاگنگ سائٹ پر اپنی ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ سہیل خان کو اپنے بڑے بھائی کی طرح سمجھتی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close