انٹرٹینمنٹ

مجھے دس سے زیادر بار ۔۔۔ پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کا ایسا انکشاف کہ مداح دنگ رہ گئے

لاہور: اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ مجھے بالی ووڈ کی فلموں میں کام کرنے کا ذرا بھی شوق نہیں ہے حالانکہ مجھے اب تک دس سے زیادہ فلموں کی پیشکش ہوچکی ہے اور وہ بھی نامور ڈائریکٹر اور پروڈیوسرز کی طرف سے ہے۔ اپنے ایک انٹر ویو میں نیلم منیر نے کہا کہ میری یہ عادت نہیں ہے کہ میں ان باتوں کی تشہیر کروں کیونکہ ہمارے ہاں اب یہ فیشن بن چکا ہے کہ ہر آرٹسٹ بالی و وڈ کی طرف جارہا ہے۔ یہ بھی نہیں دیکھا جاتا کہ وہاں کس طرح کا کام ملے گا۔ جب مجھے فلموں کی آفر ہوئی اور کہانی بتائی گئی تو جن چیزوں پر اعتراض تھا میں نے انہیں بتادیا کیونکہ میں ایسا کام نہیں کرسکتی جس سے میرے ملک اور میری ذات پر حرف آئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close