انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی ایسی تصاویر منظر عام پر آگئیں کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی ایسی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں جس نے ان کے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔شاہ رخ خان نے فنی کیرئیر کا آغاز1992 میں فلم ”دیوانہ“ سے کیا لیکن شہرت انہوں نے ”بازی گر“ سے حاصل کی اور خود کو باکس آفس پر بالی ووڈ کا کنگ ثابت کیا۔51 سالہ شاہ رخ خان کو فلم نگری میں 25 سال کا عرصہ ہوگیا ہے اوراب بھی فلموں میں مرکزی کردار کرتے اور جوان نظر آتے ہیں لیکن کنگ خان کی نئی تصاویر میں ان کے بڑھاپے کی دہلیز پر قدم رکھنے کی تصدیق کردی ہے۔

 

شاہ رخ خان اپنی ساتھی اداکارہ عالیہ بھٹ کی سالگرہ کی تقریب میں جب پہنچے تو کیمرے کی آنکھ نے ان کی وہ تصاویر محفوظ کرلیں جب ان کے چہرے پر کسی قسم کا کوئی میک نہیں تھا اور اداکار کے چہرے پر بڑھاپے کے آثار نمایاں تھے، تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ رخ کی داڑھی میں بھی سفیدی واضح طور پر جھلک رہی ہے۔کنگ خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں اور مداحوں نے ان کی بدلی شخصیت پر بھی حیرانی کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ کنگ خان فلم ”دی رنگ“ میں انوشکا شرما سے رومانس کرتے نظر آئیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close