انٹرٹینمنٹ

اسٹیج اداکارہ قتل، ذمہ داری قبول کرنے کیلئے بھاری رقم کا لالچ دیا گیا تھا، گرفتار سیکیورٹی گارڈ اپنے بیان سے منحرف ہوگیا

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں فائرنگ سے اسٹیج اداکارہ انعم عرف انوشے کے قتل کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے اور ابتدائی تحقیقات میں سیکیورٹی گارڈ اپنے بیان سے منحرف ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پانچ روز قبل تھانہ شہزاد ٹاﺅن کے علاقے چٹھہ بختاور میں سٹیج اداکارہ انعم عرف انوشے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد ایک سیکیورٹی گارڈ نے اس قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں سیکیورٹی گارڈ اپنے اعتراف جرم سے منحرف ہو گیا ہے اور کہا ہے کہ وقار سردار شفقت نے اسے بھاری رقم کا لالچ دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ اس قتل کی ذمہ داری قبول کر لے۔ سیکیورٹی گارڈ نے مزید کہا کہ گولیاں مارنے والے لوگ دوسرے ہیں جن میں سے سے شیرباز اور افتخار پہلے سے گرفتار کئے جا چکے ہیں تاہم وقار سردار شفقت تاحال فرار ہے جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close