انٹرٹینمنٹ

ماہرہ خان کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ہوا، ہم ذاتی بات کررہے تھے، رنبیر کپور

ممبئی: بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ ماہرہ اور میرے درمیان ایسا کچھ نہیں ہوا جس پر اس طرح چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں، رنبیر کپور نے کہا ہے کہ گلوبل ٹیچر پرائز کی تقریب کے بعد ماہرہ خان کے ساتھ ایسا کچھ نہیں کہ کوئی جھگڑا ہوا ہو یا کوئی اختلاف ہوا ہو ہم اپنی ذاتی بات کررہے تھے جسے سوشل میڈیا پر یوں ڈالنا اور اچھالنا نہیں چاہیے تھا۔ یاد رہے کہ ماہرہ اور رنبیر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اچھے دوست ہیں لیکن گزشتہ دنوں ہونے والی گلوبل ٹیچر پرائز کی تقریب میں دونوں کے دوران ان میں کسی بات پر بحث دیکھی گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close