انٹرٹینمنٹ

جاپان میں شوہرکی نابینا بیوی سے محبت کی مثال

 

ٹوکیو: عاشق کی جانب سے سنگلاخ چٹانوں سے دودھ کی نہر بہانے کا ذکر تو سنا تھا لیکن جاپان میں ایک شوہر نے اپنی نابینا بیوی کی محبت میں خوشبودار پھولوں کا ایک پورا باغ اگادیا ہے۔

جاپان کے میازوکی میں واقع ایک قصبے شنتومی میں یہ باغ اپنی مثال آپ ہے جسے کیوروکی نے اپنی محبوب نابینا بیوی کے لیے تیارکیا ہے جہاں پھولوں کے موسم یعنی مارچ اور اپریل میںروزانہ 7 ہزارافراد اس باغ میں آتے ہیں اور یہاں پھولوں کا قالین بچھا ہے جہاں سے بھینی بھینی خوشبو ہرجگہ محسوس کی جاسکتی ہے۔

سن1956میں دونوں میاں بیوی یہاں آئے تھے  اور ان کی نئی نئی شادی ہوئی تھی ۔ یہاں انہوں نے 60 گائے پال کر ڈیری فارم بنایا تھا اور ریٹائرمنٹ کے بعد پورے جاپان کی سیر کا منصوبہ بنایا تھا۔ لیکن اس وقت خاتون کی بینائی متاثر ہونا شروع ہوئی اور وہ ایک ہفتے میں مکمل طور پر اندھی ہوگئیں اور ان کی اداسی بڑھتی گئی۔ اس اداسی کو دور کرنے کے لیے کیوروکی نے گھر کی اطراف ایک باغ لگانا شروع کیا اور وہاں آنے والے لوگوں کی محفل سے ان کی بیگم کا جی بہلنا شروع ہوگیا اوراب وہ ہمیشہ مسکراتی رہتی ہیں۔

پہلے ڈیری فارم ختم کیا گیا اس کے بعد زمین ہموار کرکے اس میں پھولوں کے بیج بکھیرے گئے اور گلابی پھولوں سے بھرا ایک باغ تعمیر کیا اور اس کے بعد دور دراز علاقوں سے لوگ اس باغ کو دیکھنے کے لیے آرہے ہیں جو شوہر کی اپنی نابینا بیوی کے لیے ایک تحفہ ہے۔

 

To view this video please enable JavaScript, and consider upgrading to a web browser that supports HTML5 video

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close