انٹرٹینمنٹ

ادیتیہ رائے کپور سے بریک اپ کی وجہ بننے والی کترینہ کیف کو دیکھ کر شردھا نے ایسا کام کردیا کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا

ممبئی:  بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اور ادیتیہ رائے کپور میں کافی عرصہ معاشقہ چلتا رہا لیکن کچھ عرصہ پہلے دونوں نے راہیں جدا کرلیں ۔ شردھا کپور نے نیا ساتھی فرحان اختر کی شکل میں ڈھونڈ لیا جبکہ ادیتیہ رائے کپور بالی ووڈ کی کیٹ کترینہ کیف کی طرف متوجہ ہوگئے۔ دونوں ہیروئنز کا ایک ہی شخص کے ساتھ معاشقہ رہنے کے بعد ایک تقریب کے دوران ایسی صورتحال پیش آگئی کہ دونوں ہی ایک دوسری سے کنی کتراتی رہیں۔

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق ممبئی میں ہونے والی ایک پرائیویٹ پارٹی کے دوران میزبان نے اداکارہ کترینہ کیف اور شردھا کپور سمیت دیگر فلمی ستاروں کو مدعو کر رکھا تھا۔ شردھا کپور نے جب کترینہ کو بھی پارٹی میں موجود پایا تو وہ کافی اپ سیٹ ہوئیں اور سارا وقت ان سے کنی کتراتی رہیں جبکہ کترینہ نے بھی اپنی رقیب کے سامنے آنے سے گریز ہی کیا ۔

شردھا کپور کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ادیتیہ رائے کپور کے ساتھ شردھا کے بریک اپ کی اصل وجہ کترینہ کیف ہی ہیں اسی لیے شردھا ان سے شدید ناراض ہیں جس کا عملی مظاہرہ پارٹی میں بھی دیکھنے میں آیا اور دونوں ایک دوسری سے نظریں ہی چراتی رہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close