انٹرٹینمنٹ

5000 درہم میں روسی لڑکی کا ”دل چرانے“ والے بھولا کی نئی ویڈیو سامنے آ گئی، اب کیا کیا؟ دیکھ کر آپ کی بھی ہنسی نہ رکے گی

دبئی: دبئی میں روسی لڑکی کیساتھ عیاشی کی شرمناک ویڈیو بنانے اور اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والا پاکستانی شخص ”بھولا“ ایک مرتبہ پھر میدان میں آ گیا ہے اور نئی ویڈیو جاری کر دی ہے لیکن اس مرتبہ وہ اس ویڈیو میں کسی لڑکی کیساتھ نہیں بلکہ اپنی پہلی ویڈیو کو پسند کئے جانے پر سوشل میڈیا صارفین کا شکریہ ادا کر رہا ہے۔ دبئی میں مقیم پاکستانی ’بھولا‘ نے ہر حد پارکرتے ہوئے روسی لڑکی کیساتھ شرمناک ویڈیو بھی جاری کی تھی جس کے انٹرنیٹ پر آتے ہی ہنگامہ برپا ہو گیا اور ہر کوئی اس کی نقل اتارنے میں لگ گیا تھا جبکہ چند ایک صارفین اس ویڈیو سے اس قدر متاثر ہوئے کہ انہوں نے پانچ ہزار درہم کمانے کی ہی ٹھان لی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نئی ویڈیو میں بھولا اپنی پہلی ویڈیو کو پسند کئے جانے پر سوشل میڈیا صارفین کا شکریہ ادا کر رہا ہے اور اس اطمینان کا اظہار بھی کر رہا ہے کہ لوگوں نے اسے ’گالیاں‘ نہیں دیں۔ بھولا کا کہنا ہے کہ ”ہائے دوستو! میں بھولا ریکارڈ۔۔۔، میری ویڈیو نوں بہت پسند کیتا گیا اے ۔۔۔ او مائی گاڈ۔۔۔! میری ویڈیو پسند کیتی گئی ہے لہٰذا مینوں ایس گل دی خوشی ہوئی اے کہ تسی مینوں گال نئیں کڈی۔جداداں ویچ چھڑاں گے۔۔۔ آئی کل یور نیم۔۔۔ (میری ویڈیو کو بہت پسند کیا گیا ہے، او مائی گاڈ، میری ویڈیو بہت پسند کی گئی ہے لہٰذا مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ آپ نے مجھے گالیاں نہیں دیں۔ جائیدادیں بیچ دیں گے، آئی کل یور نیم)“

بھولا کی پہلی ویڈیو کی طرح اس ویڈیو کو بھی خوب پذیرائی مل رہی ہے اور تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جبکہ خود بھولا کو بھی بخوبی علم ہو چکا ہے کہ وہ سوشل میڈیا ”سٹار“ بن گیا ہے اور اس کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا رکھا ہے۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی پہلی ویڈیو میں بھولا ایک غیر ملکی لڑکی کیساتھ تھا اور اسے ویڈیو بنانے کا بتاتے ہوئے قریب بلاکراپنی بانہوں میں بھی لیا ، یہی نہیں سب سے دلچسپ موصوف کی گفتگو تھی، اس نے پنجابی میں بتایاکہ’ لڑکیاں ایسے نہیں ملتیں، پانچ ہزار درہم دیئے ہیں، ماسکو کی ہے ، یہ مسلمان لڑکی ہے اور اس سے پہلے میں دو کو۔۔۔۔، جائیدادیں بیچ چکا ہوں‘۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close