انٹرٹینمنٹ

مومنہ مستحسن نے منگنی سے متعلق اہم راز فاش کردیا

لاہور: کوک سٹوڈیو میں آفریں آفریں گانے سے شہرت پانے والی مومنہ مستحسن ایک بار پھر خبروں کی زینت اس وقت بنیں جب انہوں نے امریکی بینکر اعلی نقوی کے ساتھ اپنی منگنی ٹوٹنے کی خبر اپنے مداحوں کو سنائی تاہم انہوں نے اس کے پیچھے چھپی کسی بھی وجہ سے پردہ اٹھانے سے انکار کر دیا تھا لیکن اب انہوں نے خاموشی توڑ دی ہے ۔ خلیج ٹائمز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں نے کہاہے کہ ’میں نے علی نقوی سے منگی اس لیے کی کیونکہ ہم دونوں کے خاندان چاہتے تھے جبکہ ہم دونوں اس وقت ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتے بھی نہیں تھے ۔یاد رہے کہ مومنہ نے علی نقوی سے پہلی ملاقات کے اڑھائی ہفتوں بعد ہی منگنی کر لی تھی ۔ مومنہ مستحسن کا کہناتھاکہ ہم ایک دوسرے کو بہتر طریقے سے جاننے کی تجویز پر باہمی طور پر راضی تھے،اور اسی وجہ سے ہم نہیں چاہتے تھے کہ ابھی ہماری منگنی کی خبریں عوام تک پہنچیں ۔
مومنہ کا کہناتھا کہ لیکن یہ بات چھپی نہیں رہی کیونکہ ان کی منگنی کی تقریب کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر لیک ہو گئی اور یہ خبر چینلز پر بھی چل گئی جس کے باعث مجھے منگنی کا باضابطہ اعلان کرنا پڑا ۔ان کا کہناتھا کہ منگنی ٹوٹنے کے بعد میڈیا کی توجہ سے کی صورت میں پیدا ہونے کی والی صورتحال سے نپٹنا بہت مشکل ہو گیا تھا ۔ان کا کہناتھا کہ اس سب کا فائدہ یہ ہوا کہ جو لڑکیاں اس تمام تر صورتحال سے گزر چکی ہیں ان میں سے بہتر ساروں نے مجھے پیغام بھیجے ،تمام لڑکیوں نے مجھے اس کڑے وقت میں خود کو سنبھالنے کے طریقے کو سراہا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close