انٹرٹینمنٹ

فرانس میں کمزور اور دبلی پتلی ماڈلز پر پابندی عائد کر دی گئی

پیرس : فرانس میں کمزور اور دبلی پتلی فیشن ماڈلز پر پابندی عائد کر دی گئی ۔بی بی سی کے مطابق فرانس میں جسمانی لحاظ سے کمزور اور دبلی پتلی نظر آنے والی ماڈلز پر پابندی کا قانون نافذ کر دیا گیا ہے جس کے بعد اب ماڈلز کیلئے ڈاکٹر کا سرٹیفکیٹ دکھانا لازم ہو گیا ہے جس میں وزن کی تفصیل درج ہو گی۔فرانس کے علاوہ اٹلی، سپین اور اسرائیل میں بھی یہ قانون نافذ العمل ہے۔

فرانس کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اس قانون کا مقصد خوراک کے عدم توازن اور نام نہاد خوبصورتی کے نا قابلِ حصول نمونوں سے نمٹنا ہے۔اس سے قبل متعارف کروائے گئے قانون میں ماڈلز کے لیے کم سے کم بی ایم آئی یقنی جسم اور قد کے لحاظ سے وزن تجویز کیا گیا تھا تاہم اس پر فرانس کی ماڈلنگ ایجنسیوں نے احتجاج کیا تھاتاہم نئے قانون میں ڈاکٹروں کو یہ اختیار دیا گیا کہ وہ ماڈل کے وزن، عمر اور جسم کی ساخت کا بغور طبی معائنہ کر کے اپنی رائے دیں جبکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے آجروں کو 75ہزار یورو اور6 ماہ تک کی قید کی سزا ہو گی۔

فرانس کے صحت اور سماجی بہبود کی وزیر مارسول ٹورانی کا کہنا تھا طے شدہ معیار پر مبنی اور غیر حقیقی جسموں کی تصاویر دیکھ کر نوجوان خود تحقیری میں مبتلا ہوتے ہیں اور ان کی خود اعتمادی میں کمی ہوتی ہے اور یہ سب صحت پر بری طرح اثر انداز ہوتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close