انٹرٹینمنٹ

کرکٹ کی شوقین پاکستانی گلوکارہ وماڈل عینی خان کا عمران خان سے شادی کی خواہش کا اظہار

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور کی مقامی گلوکارہ و ماڈل عینی خان نے بھی عمران خان سے شادی کی خواہش کااظہار کردیا اور بتایاکہ وہ رات کو مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر عمران خان کو گڈ نائٹ اور صبح گڈمارننگ ضرورکہتی ہیں اور یقین ہے کہ انشاءاللہ عمران خان ایک دن ’ہاں ‘میں جواب دیں گے ۔ 
 عینی خان نے بتایاکہ’ عمران خان بہت اچھا، سچا اور ایماندار رہنماءہے ،میں چاہتی ہوں کہ اس سے شادی کروں ، عمران خان کی زندگی سے جڑی چیزوں جیسے کہ بلے سے کھیلنا بہت پسند ہے ، عمران خان کی ’ہاں کا انتظار ہے‘۔رپورٹ کے مطابق عینی خان نے اپنے کمرے میں عمران خان کے پوسٹربھی سجارکھے ہیں جن کی جھاڑ پونچھ کا بھی وہ خصوصی خیال رکھتی ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close