انٹرٹینمنٹ

اکشے کمار نے اپنے ہی بارے ہوشربا اسٹوری سنا دی

ممبئی: جب افواہ اڑتی ہے تو خواہ وہ بعد میں جھوٹ بھی ثابت ہو جائے لیکن متاثرہ شخص اس جھوٹ سے اچھا خاصا متاثر ہو چکا ہوتا ہے، ایسا ہی ایک بار بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کے ساتھ بھی ہوا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کو بالی ووڈ کی کامیاب ترین جوڑی سمجھا جاتا ہے جو ایک ڈسپلن کے تحت زندگی گزارنے میں بھی اپنا ثانی نہیں رکھتی۔ دونوں کی شادی 2001 میں ہوئی تھی اور 16 سال گزرنے کے بعد بھی انہیں مثالی میاں بیوی قرار دیا جاتا ہے۔
گزشتہ دنوں اکشے کمار اور ان کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ نے معروف ٹی وی شو کافی ود کرن میں شرکت کی جہاں اکشے کمار نے اپنی زندگی کا انتہائی دلچسپ واقعہ سنایا۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ ٹوئنکل کے عشق میں گرفتار ہو کر اپنی ساس ڈمپل کپاڈیہ سے ان کا ہاتھ مانگنے گئے تو وہ اس رشتے پر کچھ زیادہ خوش نہیں ہوئیں۔ ڈمپل کپاڈیہ اکشے کمار کے کیریئر سے تو مطمئن تھیں لیکن انہیں ٹوئنکل کی کسی سہیلی نے کہا تھا کہ اکشے کمار ہم جنس پرست ہیں ۔ اسی وجہ سے پہلے تو ڈمپل کپاڈیہ نے اکشے کمار کو اپنی بیٹی کا ہاتھ دینے سے انکار کردیا تاہم بعد میں معاملہ صاف ہونے پر شادی کیلئے رضا مندی ظاہر کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close