انٹرٹینمنٹ

مانچسٹر دھماکے سے لگا قیامت آگئی، ارمینا رانا خان

لاہور: معروف اداکارہ ارمینا خان مانچسٹرمیں ہونے والے دہشتگردی کے واقعہ میں محفوظ رہیں اور ان کا کہنا ہے کہ مانچسٹردھماکے سے لگا قیامت آگئی۔ اداکارہ وہ گزشتہ کچھ عرصہ سے اپنی فنی اورنجی مصروفیات کی وجہ سے برطانیہ میں تھیں۔ ایک روزقبل مانچسٹر میں ہونیوالا خودکش دھماکا ان کے گھر کے قریب ہوا ، جس میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے، اس حادثہ میں ارمینا خان محفوظ رہیں لیکن دھماکے کی شدت ان کے گھرتک بہت زیادہ محسوس کی گئی، بلکہ دھماکے سے ان کا گھر لرز اٹھا او روہاں موجود نازک اشیاء ٹوٹ گئیں۔
ارمینا رانا نے ’’ایکسپریس‘‘سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا گھر جائے حادثہ سے چندگزہی دورواقع ہے، جس وقت دھماکا ہوا اس کی شدت میرے گھرتک محسوس کی گئی ، دھماکے کی آواز اتنی زوردارتھی کہ ایسا محسوس ہواجیسے قیامت آگئی ہے۔ میرے بہت سے دوست بھی اس کنسرٹ میں شرکت کے لیے گئے تھے جن کی خیریت بارے مجھے ابھی کچھ معلوم نہیں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close