انٹرٹینمنٹ

گلوکارہ مومنہ مستحسن نے قصیدہ بردہ شریف پڑھ کر رمضان کا تحفہ دے دیا

لاہور:  گلوکارہ مومنہ مستحسن رواں سال رمضان المبارک میں نجی ٹی وی پر رمضان ٹرانسمیشن پر میزبانی کے فرائض سر انجام دیں گی ۔ پروگرام کے پرومو کیلئے گلوکارہ نے پر سوز آواز میں قصیدہ بردہ شریف بھی ریکارڈ کرادیا ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق کوک سٹوڈیو میں راحت فتح علی خان کے ساتھ ’ آفریں آفریں‘ گانا گا کر راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو پہنچنے والی مومنہ مستحسن رمضان المبارک میں نجی ٹی وی پر رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کے فرائض سر انجام دیں گی۔ مومنہ مستحسن کے پروگرام کے حوالے سے مداح کافی پر جوش ہیں اور ان کا قصیدہ بردہ شریف آنے کے بعد اس جوش و خروش میں اور بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close