انٹرٹینمنٹ

اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ کی تیراکی کے سوٹ میں تصاویر نے ہنگامہ برپا کردیا

ممبئی: فلم دنگل سے شہرت پانے والی اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ کی تیراکی کے سوٹ میں سامنے آنے والی تازہ تصاویر نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ فاطمہ ان دنوں سیاحت کیلئے مالدیپ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر چند تصاویر شیئر کی ہیں، تصاویر میں فاطمہ ساحل سمندر پر تیراکی کا سوٹ پہنے موجود ہیں جسے دیکھ کر سوشل میڈیا پر لوگوں نے تنقید کا سلسلہ شروع کر دیا۔ اداکارہ کی تازہ تصاویر پر تنقید کرنے والے صارفین کا کہنا ہے کہ وہ رمضان المبارک کے مہینے کے دوران اس قسم کی حرکت کی امید نہیں کر رہے تھے۔

عفرہ فاطمہ نامی لڑکی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے ہے کہ میں صرف یہ کہنا چاہوں گی کہ دوسرے مہینوں میں فاطمہ ثناءشیخ جو مرضی کریں اور جیسا چاہیں لباس پہنیں مگر رمضان کے دوران انہیں کچھ احترام کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا۔ محمد شوبی نے ٹویٹ میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ”کم از کم تمہیں رمضان المبارک کا خیال تو رکرنا چاہیے تھا “۔اس سب کے باوجود بہت سے ایسے مداح بھی ہیں جو انکے بہتر مستقبل کیلئے دعا گو ہیں۔

یسینٰ فاطمہ نے اس حوالے سے لکھا ہے کہ اسلام میں کوئی ڈر ڈر کے یا مر مر کے نہیں جی رہا ، الحمد اللہ ہم آزاد ہیں مگر اس کے باوجود ہمیں اپنی حدود کو نہیں بھولنا چاہیئے۔ ”اسلام میں عورتوں کو حجاب کیلئے مجبور نہیں کیا گیا بلکہ ہم اپنے رب اور اپنے اطمینان کیلئے یہ کام کرتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close