انٹرٹینمنٹ

رانی مکھرجی کی نئی تصاویر نے لوگوں کو حیران کردیا

ممبئی: رانی مکھرجی کو بیٹی ’ادیرا‘ کی پیدائش کے بعد ان کے بڑھتے وزن پربے جا تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا لیکن حال ہی میں سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی تصاویر نے ان کے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔ رانی مکھرجی شوبز کا حصہ ہونے کے باوجود یہاں کی رنگینیوں سے دوررہتی ہیں، وہ دوسری اداکاراؤں کی طرح نا تو مختلف تقاریب میں شریک ہوتی ہیں اورنا ہی سوشل میڈیا کا حصہ ہیں، اس لیے ان کے بارے میں خبریں کم ہی میڈیا کی زینت بنتی ہیں۔ رانی مکھرجی 2014 میں بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار آدیتیہ چوپڑا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں اور 2015 میں بیٹی ’’ادیرا‘‘ کی ماں بنیں، بیٹی کی پیدائش کے بعد رانی کے وزن میں کافی اضافہ ہوگیا تھا جس کے باعث انہیں ہر جگہ سے بس ایک ہی مشورہ ملنے لگا تھا اور وہ تھا وزن میں کمی کرنے کا۔

رانی مکھرجی نے ’’مردانی‘‘ کی ریلیز کے بعد ایک وقفہ لیا تھا اور اس دوران وہ اپنے اندر ایسی ڈرامائی تبدیلی لے آئیں کہ سب ہی حیران رہ گئے، یہ تبدیلی اس وقت سب کے سامنے آئی جب ان کی ممبئی ایئرپورٹ پر لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ کہا جاریا ہے کہ انہوں نے نئی فلم’’ ہچکی‘‘ کیلئے اپنے وزن میں خاطر خواہ کمی کی ہے ۔ وجہ جو بھی لیکن ان تصاویر رانی واقعی میں رانی ہی لگتی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close