انٹرٹینمنٹ

ویوین رچرڈز نے بالی ووڈ کی اداکارہ کو شادی کے بغیر ہی ماں بنا دیا، یہ اداکارہ کون تھی اور اب ان کی ناجائز بیٹی کہاں ہے

ممبئی: ویسٹ انڈیز کے آل ٹائم سٹار بلے باز سابق کھلاڑی ویون رچرڈز جب میدان میں کھیلنے جاتے تھے تو ان کی کارکردگی دیکھ کر نہ صرف ویسٹ انڈیز بلکہ دنیا بھر کے کرکٹ مداح ان کی تعریف کرتے تھے۔ ویون رچرڈ کی شہرت کا یہ عالم تھا کہ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نینہ گپتا بھی ان کے پیار میں دیوانی ہوگئیں اور دونوں ستاروں کے درمیان کچھ عرصہ تک محبت کا یہ سلسلہ جاری رہا اور ان کے ہاں شادی کے بغیر ایک بیٹی کی بھی پیدائش ہوئی۔

 

تفصیل کے مطابق 1980ء کی دہائی میں جب ویون رچرڈ ز بھارت کے دورے پر آئے تو ان کی ملاقات بالی ووڈ اداکارہ نینہ گپتا سے ہوئی جو پہلے ہی ان کے پیار کے جال میں پھنس چکی تھی ،پھر اسی دوران دونوں کے درمیان محبت کا رشتہ پروان چڑ ھ گیا ۔اس دوران قربت بڑھی تو نینہ گپتا شادی کے بغیر ہی ویون رچرڈز کی بیٹی کی ماں بن گئیں لیکن پھر بھی ویون رچرڈز نے نینہ گپتا سے شادی نہیں کی۔

نینہ گپتا نے اکیلے ہی اپنی بیٹی کی پرورش کی ،اب ان دونوں کی بیٹی مسبا گپتا کی عمر 26سال ہے جو پیشے سے فیشن ڈیزائنر ہے ۔بعد ازاں نینہ گپتا نے خفیہ طور پر امریکہ میں ایک بھارتی شخص سے شادی کرلی تھی جو پیشے کے اعتبار سے چارٹر اکاﺅنٹنٹ تھا ۔واضح رہے کہ نینہ گپتا نے بہت سے مشہور فلموں میں کام کیا جن میں کھل نائیک،مرزا غالب،سورگ ،منڈی اور عشق شامل ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close