وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

ہفتہ, 17 دسمبر 2016 13:05

وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پریس کانفرنس کریں گے  اور سانحہ کوئٹہ پر کمیشن کی رپورٹ پر تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کا چوہدری نثار سے استعفی کا مطالبے پر وفاقی وزیرداخلہ آج شام جواب دینگے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان آج پریس کانفرنس میں سپریم کورٹ کے کمیشن کے اٹھائے گئے اعتراضات کا جواب دیں گے

گزشتہ روز وزیر داخلہ نے وزیراعظم سے طویل بیٹھک بھی کی، ذرائع کے مطابق ملاقات میں سانحہ کوئٹہ پر تحقیقاتی رپورٹ پرغور کیا گیا اور نیشنل ایکشن پلان پر تبادلہ خیال کیا، وزیراعظم سے ہدایت ملنے کے بعد وزیر داخلہ آج مخالفین کو جواب دیں گے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز وزیر داخلہ چوہدری نثار کو پریس کانفرنس کرنا تھی۔

ترجمان وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ  وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس ملتوی کرنے کی وجہ وزیر اعظم ہاؤس میں ہونیوالی میٹنگ تھی جو طویل ہوگئی اور جس کی وجہ سے جمعہ کو ہونیوالی پریس کانفرنس ملتوی کرنا پڑی، اب وزیر داخلہ  ہفتہ کو پریس کانفرنس کرینگے۔

Read 778 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto