”میں روزانہ صبح اذان کی آواز سے اٹھتی ہوں اور ۔۔۔“ پوجا بھٹ میدان میں آگئیں ،ایسی بات کہہ دی جسکی کسی کو توقع نہ تھی

منگل, 18 اپریل 2017 22:00

ممبئی: بھارتی گلو کار سونو نگھم کے اذان کے بارے میں نا زیبا بیان کے بعد بالی ووڈ کھل کر سامنے آگیا ،فلمی ستاروں نے گلو کار متنازعہ بیان پر کھری کھری سنا دیں ۔سلمان خان ،پریانکا چوپڑااور سونو سود کے بعد معروف بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ بھی میدان میں آگئیں۔ تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام دیتے ہوئے پوجا بھٹ نے کہا کہ میں باندرا میں چرچ کی گھنٹیوں اور اذان کی آواز سے صبح اٹھتی ہوں ۔انہوں نے کہا کہ اذان کی آواز سے صبح اٹھ کر میں اگر بتی جلاتی ہوں اور پھر بھارت حوصلے کو سلام پیش کرتی ہوں ۔واضح رہے کہ سونو نگھم کے متنازعہ بیان کے بعد سلمان خان نے بگ باس سیزن 8کی پروموشن کے دوران اذان کی آواز پر میزبان کو چپ کرادیا جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی ،پریانکا چوپڑا کی بھی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ اذان کے حوالے سے اپنے خوشگوار تجربے کی بات کر رہی ہیں ،ادھر سونو سود نے بھی سونو نگھم کے ٹوئٹ کا مذاق بنا یا ۔

Read 1166 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto