معروف پاپ گلوکارہ بیونسے کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

اتوار, 18 جون 2017 23:29

لاس اینجلس: عالمی شہرت یافتہ امریکی پاپ گلوکارہ بیونسے اور ان کے شوہر جے زی کے گھر جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق بیونسے نے لاس اینجلس کے اسپتال میں جڑواں بچوں کو جنم دیا، ان کے شوہر اور میوزک پروڈیوسر جے زی اس موقع پر اپنی اہلیہ کے ساتھ ہی تھے، انہوں نے اپنی خوشی مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچے بالکل صحت مند اور تندرست ہیں، تاہم بچوں کی جنس کے حوالے سے فی الحال کوئی معلومات منظر عام پر نہیں آسکیں۔

35 سالہ گلوکارہ بیونسے نے کچھ عرصہ قبل سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ انسٹا گرام پر اپنے گھر جڑواں بچوں کی پیدائش کی نوید سناتے ہوئے کہا تھا کہ جڑواں بچوں کے اس دنیا میں آنے کے بعد ہماری فیملی میں خوشگوار اضافہ ہوجائےگا۔ اس خبر کے بعد ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی اور ہر طرف سے مبارک باد کے پیغامات موصول ہونا شروع ہو گئے تھے۔ واضح رہے کہ بیونسے اور جے زی 2008 میں رشتہ ازدواج  میں منسلک ہوئے تھے اور دونوں کی ایک 5 سالہ بیٹی بھی ہے جس کا نام بلیوایو ہے۔

Read 38 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto