غیروں کے اشارے پر بدامنی پھیلانے والوں کو کچل دیا جائے گا، وزیراعلیٰ بلوچستان

پیر, 17 اپریل 2017 21:10

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری کا کہنا ہے کہ  ہمارے جوانوں نے امن وامان کے قیام کی خاطر جانوں کی قربانیاں دیں جب کہ  غیروں کے اشارے پر بدامنی پھیلانے والوں کو کچل دیں گے۔ بلوچستان کے علاقے انجیرہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان اور بلوچستان کی معیشت کی شہ رگ ہے اور ہم اس شہ رگ پر کسی کو چھری پھیرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور غیروں کے اشارے پر بدامنی پھیلانے والوں کو کچل دیا جائے گا۔

ثنااللہ زہری کا کہنا تھا کہ صوبے میں عوام اور فورسز کے تعاون سے امن قائم ہوچکا ہے جب کہ ہمارے جوانوں نے امن وامان کے قیام کی خاطر جانوں کی قربانیاں دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک سے باہر بیٹھے ہوئے چند لوگ ہمارے بچوں کو ورغلا کر انہیں تعلیم اور شعور سے دور کرر ہےہیں۔

Read 556 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto