کراچی کا امن قربانیوں کا نتیجہ ہے

منگل, 20 دسمبر 2016 13:11

نئے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور کراچی کا امن ہر صورت یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا۔

کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کا کہنا تھا کہ کراچی کا امن رینجرز اور عوام کی قربانیوں کا نتیجہ ہے، عوام کا رینجرز پر اعتماد رینجرز کی پیشہ ورانہ کارکردگی کا آئینہ دار ہے۔

کور کمانڈر کراچی نے دو ٹوک انداز میں کہا حاصل اہداف کو رینجرز، عوام ملکر ناقابل واپسی بنائیں گے، کراچی کے مکمل امن کے حصول کے لئے مزیداقدامات کریں گے۔

یاد رہے کہ گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی سے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے ملاقات کی، ملاقات میں صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال اور کراچی میں جاری آپریشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس مو قع پر گورنر کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کے نتائج نہایت حوصلہ افزا ہے اور قیام امن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں قابل تعریف ہیں، آخری دہشت گرد تک آپریشن جاری رہے گا۔

Read 989 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto