کل دادو اور جمعہ کو اسلام آباد میں جلسہ کروں گا، عمران خان اعلان

جمعہ, 21 اپریل 2017 20:38

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف میں غیرت نہیں ہے اپنی دولت بچانے کیلئے استعفی نہیں دے رہا، میاں صاحب تو ملک کے دشمن بنے بیٹھے ہیں، پاکستان قرضوں میں ڈوبتا جارہا ہے اسے ڈوبنے سے کیسے روکیں گے؟۔ اے آروائے نیوز کے پروگرام "پاور پلے" میں عمران خان نے کل دادو اور اگلے جمعہ کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ اچھا ہے، عدالت نے قطری خط کو فراڈ قرار دیا او روزیراعظم کیخلاف جے آئی ٹی بنا دی، میں اس بات کو واضح کر دوں کہ جے آئی ٹی تو مجرم پر بنتی ہے جبکہ میاں صاحب فیصلے کے بعد صادق اور امین نہیں رہے۔ میرے خیال میں تو ہونا یہ چاہیے تھا کہ نوازشریف پہلے استعفیٰ دیتے اور ان کیخلاف تحقیقات بعد میں ہوتی۔ ملک کے عہدیدار پر ایسے الزامات لگیں تو ہو ہی نہیں سکتاکہ وہ عہدے سے استعفی نہ دے، نواز شریف نے تمام پیسہ بچوں او ر والدین کے نام پر رکھا ہے اور ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میاں صاحب ابھی بھی اپنی دولت بچانے کیلئے عہدے پر براجمان ہیں۔

Read 898 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto