سپریم کورٹ کے ہر سوال کا جواب اور الزام کا ثبوت دیں گے، خواجہ آصف

جمعہ, 21 اپریل 2017 23:48

اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف تحقیقات کیلئے تیار ہیں جبکہ پیپلزپارٹی اپنی عقل و دانش کے مطابق اپنی پوزیشن تبدیل کرتی ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام "یا پاکستان" میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہرقسم کا ثبوت دیا جائے گا اور عدالت کے تمام سوالات کے جواب بھی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت نون لیگی کارکن میرے لیے نواز شریف کا رتبہ بہت بڑا ہے اور عام آدمی بھی ان کی ذات پر اعتماد کرتا ہے جبکہ میاں نواز شریف کے ورثے میں جو جائیداد آئی اس کا وہ ٹیکس دے رہے ہیں۔ہم معاشی ترقی کا سفر طے کررہے ہیں، جس میں مشکلات ضرور ہے لیکن ہم 2018ء کے آنے والے انتخابات میں نواز شریف کی قیادت میں کامیاب ہوں گے۔

Read 764 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto